حیدرآباد۔12دسمبر(اعتماد نیوز)بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہراج نے آج
لوک سبھا میں اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ جیسے ہی آج لوک سبھا اجلاس کا
آغاز ہوا تو کانگریس ‘ترنمول کانگریس اور آر جے ڈی کے ارکان نے اس مسئلہ پر
احتجاج کیا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے
قاتل کی کیسی تعریف کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس احتجاج میں
کانگریس کے صدر سونیا گاندھی بھی شریک رہیں ۔ وہ برابر ارکان کے ساتھ حکومت
کے خلاف نعرے لگاتی رہیں۔ اسکے بعد ساکشی مہراج نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر
افسوس کا یاظہار کرتے ہیں اور اجلاس اور ملک کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے
بیان کو واپس لیتے ہیں۔